پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 14:07

پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ دی- وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بحریہ کو جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ جدید آلات سے لیس اور ملکی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتیں اہمیت رکھتی ہیں۔ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کا کردار قابل تحسین ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک بحریہ کو ایک جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی۔