کراچی :لیاقت آباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن اسلحے سے بھری چار بوریاں برآمد- 4 مشتبہ افراد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 14:36

کراچی :لیاقت آباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن اسلحے سے بھری چار بوریاں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کے سرچ آپریشن میں رہائشی عمارتوں سے اسلحے سے بھری چار بوریاں اور دو بلٹ پروف جیکٹ برآمدکر لی گئی جبکہ 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز نے خصوصی اختیارات ملتے ہی موثر اور کامیاب کاروائیاں شروع کر دی اور لیاقت آباد میں رہائشی عمارت میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں رینجرز کی دس سے بارہ گاڑیوں میں موجود نقاب پوش اہلکاروں نے حصہ لیا۔

رینجرز اہلکاروں نے رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر مخصوص گھروں کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران 4 مشتبہ ملزمان ،دو بلٹ پروف جیکٹس اور4 بوریوں میں چھپایا ہوا مختلف اقسام کا اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :