قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں 4جولائی کے دہشتگرد حملوں کیخلاف قرار داد منظور کر لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 14:43

قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں 4جولائی کے دہشتگرد حملوں کیخلاف قرار داد ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں 4جولائی کے دہشتگرد حملوں کیخلاف قرار داد منظور کر لی۔قومی اسمبلی نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تین شہروں میں دہشتگردی کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ اقلیتی ارکان نے دہشتگردی کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حملوں پر پورا پاکستان افسردہ اور غمزدہ ہے۔ اسلام دشمنوں کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان قربانی دینے کو تیار ہے۔قرار داد پر بحث کے دوران تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ کیا سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ اس پر کیپٹن صفدر نے کہا شیریں مزاری کو اسلام کا کیا علم ، وہ 40 دن تبلیغ میں لگائیں تاکہ انہیں اسلام کی روح کا پتہ چل سکے۔