پنجاب حکومت کا 15اگست سے سرکاری سکولوں کی روزانہ کی بنیادوں پرچیکنگ کافیصلہ

منگل 2 اگست 2016 23:13

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء ) ہسپتالوں کے بعد سکولوں پر سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پنجاب حکومت نے 15اگست سے سرکاری سکولوں کی روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں اچانک چھاپے مارے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طلباء اساتذہ کی حاضری سمیت طلباء کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت چھاپہ مار ٹیمیں سکولوں میں خود چھاپے ماریں گی اور اس سلسلے میں کوتاہی کے ذمہ داران ہیڈ ماسٹرز کے خلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن سکولز نے تمام ڈی او سکولز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :