وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آخری جائزہ اجلاس سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں شرکت کیلئے دوبئی پہنچ گئے،آئی ایم ایف مشن کے سربراہ کے ساتھ ملاقات ،پاکستانی ٹیم سے بریفنگز بھی لیں

منگل 2 اگست 2016 23:22

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 12ویں اور آخری جائزہ اجلاس سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری بات چیت میں شرکت کیلئے دوبئی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ اور اس کے اراکین کے ساتھ ملاقات اور پاکستان کی ٹیم سے بریفنگز بھی لی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بات چیت کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آخری جائزہ اجلاس کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میکرواکنامک فریم ورک مستحکم ہے جس کا سبب بڑھتی ہوئی ترقی ، افراط زر میں کمی ، مالیاتی استحکام ، ٹیکس وصولی میں اضافہ، مستحکم خارجی اکاؤنٹس اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :