وزارت داخلہ کو سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں ، چوہدری نثار آئین کے دائرہ کار سے باہر نہ نکلیں، 25 جماعتیں پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرچکی ہیں مگر چوہدری نثار کو اپوزیشن کا مطالبہ کیوں نظر نہیں آتا

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ کا بیان

منگل 2 اگست 2016 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں اور چوہدری نثار آئین کے دائرہ کار سے باہر نہ نکلیں ۔ منگل کے روز لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کو سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں ۔چوہدری نثار آئین کے دائرہ کارسے باہر نہ نکلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25 جماعتیں پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرچکی ہیں مگر چوہدری نثار کو اپوزیشن کا مطالبہ کیوں نظر نہیں آتا ۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آئین رینجرز سے متعلق جو اختیار دیتا ہے سندھ حکومت نے ویسا ہی کیا ۔اگر چوہدری نثار پورے سندھ میں رینجرز چاہتے ہیں تو پھر پنجاب میں کیوں نہیں رینجرز کو اختیارات دے رہے کیا پنجاب میں جرائم کم ہیں۔(ح ب)