چوہدری نثار ملک کو تصادم کی سیاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انکو یہ سیاست راس نہیں آئے گی، مولابخش چانڈیو

منگل 2 اگست 2016 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ملک کو تصادم کی سیاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں مگر انکو یہ سیاست راس نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پاکستان کو تصادم کی سیاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں اور یہ آرٹیکل 147 کی تشریح کہاں سے لائے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو تصادم کی سیاست راس نہیں آئے گی۔(ح ب)

متعلقہ عنوان :