رینجرز اختیارات صرف کراچی کے لئے دیئے گئے ہیں

رینجرز اب کسی فرد کو 90روز بعد تک تحویل میں نہیں رکھ سکتی ، وفاقی وزیر داخلہ کراچی آپریشن کو متنازعہ بنا رہے ہیں،مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 اگست 2016 23:25

رینجرز اختیارات صرف کراچی کے لئے دیئے گئے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء ) مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات صرف کراچی کے لئے دیئے گئے ہیں ، رینجرز اب کسی فرد کو 90روز بعد تک تحویل میں نہیں رکھ سکتی ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رینجرز اختیارات صرف کراچی کے لئے دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن کے آغاز میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رینجرز کو پورے سندھ نہیں بلکہ کراچی شہر میں ہی خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے تو اب ہم نے کراچی شہر کے لئے ہی اختیارات دینے ہیں پھر اتنا شوروغل کیوں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اب کسی فرد کو 90روز تک تحویل میں نہیں رکھ سکتی۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں وفاق کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری جواب نہیں ملا مگر ہمیں چوہدری نثار کی تشریح سے اختلاف ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی آپریشن کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ یہ آپریشن جیسے چل رہا تھا اسی طرح چلے اور منتقی انجام تک پہنچے۔ (ح ب)