فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ترک فٹ بال فیڈریشن کے 105 ملازمین برخاست

بدھ 3 اگست 2016 11:10

استنبول ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست ۔2016ء) ترک فٹ بال فیڈریشن نے حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش میں شامل کچھ امپائروں سمیت کل 105 ملازمین کو برخاست کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امپائر، لائن مین، قومی اور علاقائی مبصرین سمیت تمام 105 ملازمین سے معاہدہ ختم کررہی ہے۔گزشتہ ماہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک فوج، عدلیہ،عوامی خدمات اور تعلیم سے متعلق کل 60 ہزار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے یا برخاست کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :