انسداد دہشتگردی کیلئےارومچی میں چارملکی تعاون میکانزم کااعلان
اجلاس میں پاکستان،چین،افغانستان اورتاجکستان کی افواج کے سربراہان نےشرکت،تعاون تنظیم کا قیام کسی ملک یاریاست کیخلاف نہیں،دہشتگردی اور انتہا پسندی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے،چارفریقی افواج میں کوآرڈینیشن کیلئے رابطے قائم کرینگے،چاروں ملک ایک دوسرےکی خودمختاری اورسلامتی کااحترام کریںگے،اجلاس کےشرکاء کا اتفاق۔آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 اگست 2016 20:54
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) :انسداددہشتگردی کیلیے تعاون اوررابطوں پرارومچی میں چار ملکی افتتاحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان،چین،افغانستان اورتاجکستان کی افواج کے سربراہان نےشرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چین کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فینگ،افغانستان کے آرمی چیف جنرل شاہ شہیم،تاجکستان کے جنرل چیف آف سٹاف کوبیڈرزوڈانے شرکت کی۔
چار ملکی تعاون میکانزم کے اعلان کے موقعہ پر اتفاق کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھائینگے۔رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرینگے۔شرکاء کا انسداد دہشتگردی کے خلاف استعداد کار بڑھانے اور مشترکہ مشقوں پر بھی اتفاق کیاگیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کیا جائیگا۔
فورم پر تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائینگے۔تعاون تنظیم کا قیام کسی ملک یا ریاست کے خلاف نہیں ہے۔دہشت گردی اور انتہاپسندی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔چار ملکی تعاون میکانزم کے اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ چار فریقی افواج میں کوآرڈینیشن کیلئے رابطے قائم کرینگے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی خطےکےامن کیلیےسب سے بڑا خطرہ ہیں۔چاروں ملک ایک دوسرےکی خودمختاری اورسلامتی کااحترام کریں گے۔دہشت گردی اور انتہاپسندی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چار فریقی افواج میں کوآرڈینیشن کیلئے رابطے قائم کرینگے۔واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر چین پہنچے۔آرمی چیف نے اپنے دورہ کے دوران پیپلزلبریشن آرمی کے تربیتی بیس کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی انسداد دہشت گردی پر کی جانیوالی مشقوں کامعائنہ کیا۔چینی فوج نے مشقوں کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشتگردی کی مہارت کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔ جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر چینی فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔چین میں جاری انسداددہشت گردی کی مشقوں کے موقع پر افغانستان اورتاجکستان کے آرمی چیفس بھی موجود تھے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک روزہ دورے پر چین کے شہرارمچی پہنچنے پرچینی فوج کے سربراہ جنرل فینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی تعلقات، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اقتصادی راہداری کی طویل مدتی سکیورٹی پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک منصوبے سمیت خطے کی سکیورٹی اور پاک چین تعلقات پر بھی بات کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورہ چین کے دوران سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیپلزلبریشن آرمی کے چیف آف جوائنٹ ڈیپارٹمنٹ جنرل فرینگ سے بھی ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.