ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال

بدھ 3 اگست 2016 23:12

ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی مقبوضہ کشمیر میں ..

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

مشعال ملک اور دیگر افراد نے بھارتی وزیرخارجہ راج ناتھ سنگھ کی سارک وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد کے موقع پر کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے بھوک ہڑتال کی جن پر بھارتی افواج بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ مشعال ملک کے خاوند یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کرکے سرینگر جیل میں قید کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :