انقلابی کوشش سے ترک اقتصادیات کو 300 ارب لیرے کا نقصان ہوا ہے ،توفنکچی

جمعرات 4 اگست 2016 14:14

انقرہ ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء) ترکی کے کسٹم اور تجارت کے وزیر بلنت تو فنکچی نے کہا ہے کہ 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی انقلابی کوشش کیوجہ سے ترک اقتصادیات کو ابتدائی اندازے کیمطابق 300 ارب لیرے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران انقلابی کوشش کے منڈیوں اور اقتصادیات پر منفی اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اندازے کیمطابق 300 ارب لیرے کا نقصان ہوا ہے۔