کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کا معاملہ تمام سارک ممالک سے باہمی سطح پر اٹھایا ہے۔ترجمان دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 اگست 2016 14:19

کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کا معاملہ تمام سارک ممالک سے باہمی سطح پر اٹھایا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔

پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا کا کہنا تھا بہت سے ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اس لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔بھارتی وزیر داخلہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں جب کہ انہوں نے بھارت میں ہی کہہ دیا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ملیں گے۔سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ وہاں پر سفارتی اہلکار تمام تر اقدامات میڈیا پروجیکشن کے لئے نہیں بلکہ متاثرین کی مدد کے لئے کر رہے ہیں۔