کھچی بولان اور جھل مگسی کی ترقی اور علاقے زرعی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے بیراج اور ڈیم بنائے جائیں گے ، رکن بلوچستان اسمبلی میر عاصم کرد گیلو

جمعرات 4 اگست 2016 21:26

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) سابق وزیر خزانہ و سینئر سیاستدان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ کھچی بولان اور جھل مگسی کی ترقی اور علاقے زرعی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے بیراج اور ڈیم بنائے جائیں گے سر سبز اور خوشحال کچھی و بولان میری سیاست کی اولین ترجیحات ہیں عوام کی ترقی اور خدمت میرا سیاسی وژن ہے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑوں کا میرا جینا مرنا بولان اور کھچی کے عوام کے ساتھ ہو گاکچھی میں کبڑی ڈیم سے تین لاکھ ایکٹر آباد ہو گی کچھی کے چینلز کی بہتری کیلئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن سے زراعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ کچھی کے عوام بھی معاشی خودکفالت حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد کے صحافیوں اور مچھ میونسپل کمیٹی کے کونسلران سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر میر جمیل کرد،فاروق عزیز کرد،فضل بلوچ،سمیع سمالانی،یاسر شاہ،لیاقت رئیسانی ،مجیب کرد ،نعمت ساتکزئی،ولی محمد زہری،امیر بخش گجر،سائیں بخش لاشاری اور ارباب جمیل احمد گجر شامل تھے میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ کچھی و بولان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوان کی فلاح و بہبود اور عوامی ضروریات زندگی کی بہتری کیلئے اجتماعی اسکیموں پر کام جاری ہے ہم بلا امتیاز اور بلا تفریق عوام کی کڈمت پر یقین رکھتے ہیں ہماری سیاست کا اصل محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اور عوام مکمل حمایت ہی ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ بولان اور کچھی کو صوبے کے جیدید ترقی یافتہ اضلاع بنانا میر ی اولین ترجیحات ہیں عوامی کی خدمت کو عبادت سمجھ کر علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ عوام کا مجھ پر مسلسل اعتماد عوامی خدمت کے باعث ہے انہوں نے کہا کہ نعرے لگانے اور عوام کو بہلانے کا وقت گزر گیا عوام اب ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی نعروں اور وعدوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ہی ممکن ہے اور کہا کہ ہم اپنی کاردگردگی کی بنیاد پر اگلے ایکشن میں بھی عوامی عدالت میں سرخرو وکامیاب ہونگے ۔