آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل نکلسن کو ٹیلی فون، ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کی بازیابی میں مدد کی درخواست

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 23:04

آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل نکلسن کو ٹیلی فون، ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست2016ء) آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل نکلسن کو ٹیلی فون کرکے ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کی بازیابی میں مدد کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل نکلسن سے رابطہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے جنرل نکلسن سے درخواست کی ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کی بازیابی میں مدد کی جائے۔ جنرل نکلسن نے آرمی چیف کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ افغان حکومت اورافغان نیشنل آرمی سے بھی عملے کی بازیابی کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :