لاہور ،پنجاب انشورنس ٹربیونل میں انشورنس کمپنیوں کیخلاف 4ہزار درخواستیں دائر

ٹربیونل نے کمپنیوں کا عوام کو ادائیگیاں نہ کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کردیا

جمعرات 4 اگست 2016 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 اگست ۔2016ء) پنجاب انشورنس ٹربیونل میں انشورنس کمپنیوں کے خلاف 4ہزار درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔ پنجاب انشورس ٹربیونل نے انشورنس کمپنیوں کا عوام کو ادائیگیاں نا کرنے پر ان کو وارننگ نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب انشورنس ٹربیونل نے گزشتہ روز انشورنس کمپنیوں کی وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کی انشورنس پالیسیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ان کو جلد از جلد ادائیگیاں کی جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5سالوں 2009ء سے 2016ء تک انشورنس کمپنیوں کے خلاف 4ہزار درخواستیں دائر ہو چکی ہیں جس میں درخواست گزاروں نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ ان کی پالیسیوں کی مدت پوری ہونے کے باوجود ان کورقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اور انشورنس کمپنیاں قانونی پیچیدگیاں ظاہر کرکے عوام کو شدید پریشانی کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :