پوکیمون گو کے پلیئر گھر کے پیچھے سے کیوں گزرتے ہیں؟ ایک شخص نے کمپنی پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 اگست 2016 04:02

پوکیمون گو کے پلیئر گھر کے پیچھے سے کیوں گزرتے ہیں؟ ایک شخص نے کمپنی ..

ابھی تک تو لوگ کرکٹ کھیلنے والے بچوں کے ہاتھوں اپنی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے کی شکایت کرتے تھے مگر اب جدید دور میں لوگ پوکیمون گو سے تنگ آ گئے ہیں۔
نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پوکیمون گو کے ڈویلپر نیانٹک کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ سارا دن بچے اس کے گھر کا دروازہ بجاتے رہتے ہیں۔
جیفری مارڈر نے جب دیکھا کہ پانچ سے زیادہ بچے اس کے گھر میں گھس کر اس کے گھر کے پچھلے صحن میں پوکیمون پکڑنے جا رہے ہیں تو اس نے کمپنی پر مقدمہ کر دیا ۔

جیفری کے وکیل نے مقدمے میں کہا ہے کہ کمپنی نے پوکیمون کے لیے جو طول اور عرض بلد دئیے ہیں وہ اس کے موکل کی پراپرٹی کے ہیں۔ جیفری کا کہناہے کہ بچے نہ صرف اس کے گھر کا دروازہ بجاتے ہیں بلکہ سارا دن مجمع لگا کر اس کے گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)


امریکا میں اکثر عوامی مقامات، ہسپتال، پولیس سٹیشن ، یوایس ہولوکاسٹ میوزیم اور بہت سی جگہوں پر پوکیمون گو کے پلیئرز دیکھے جا سکتےہیں۔


جیفری کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیانٹک کو ان خرابیوں کا پتہ تھا مگر اس نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پوکیمون گو کے حوالے سے ایک مسئلہ اور بھی سامنے آیا ہے۔ چند دن پہلے کچھ بچوں کو موبائل ہاتھ میں لے کر اُن گھروں کے پاس پوکیمون پکڑتے دیکھا گیا ہے، جو جنسی جرائم میں ملوث رجسٹرڈ مجرموں کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :