ترکی میں گولن سے وابستہ تحریک کے الزام میں ایک جرمن شہری گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2016 12:55

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد واقع میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام میں ایک جرمنی شہری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ترک حکومت نے ایک جرمن خاتون کو گھر سے فتح اللہ گولن کی کتابیں ملنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت نے جرمن خاتون پر فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون سے رابطہ کرنے کے لیے جرمن سفارتخانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک خاتون سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ایک جرمن عدالت کی جانب سے ترک صدر اور ترک سیاستدانوں کی براہ راست تقریروں پر پابندی کے فیصلے کے بعد ترکی اور جرمنی کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔جرمن حکومت نے ترکی میں جاری کریک ڈاون میں ساٹھ ہزار افراد کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی ہے۔