سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع‘انتخابات24اگست کو ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 اگست 2016 14:15

سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کاغذات ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست۔2016ء) سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

سندھ بھر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی کی8سے 10اگست تک جانچ پڑتال ہوگی.12اگست کو اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے۔15 اگست تک امیدوار کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔16اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔24اگست کو پولنگ ہوگی۔گزشتہ روز سکھر،نواب شاہ ،ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :