بلوچستان کے اندرون علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالے بہنے سے 8افراد جاں بحق، 10زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 22:24

بلوچستان کے اندرون علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالے بہنے سے 8افراد ..

کوئٹہ۔06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے اندرون علاقوں میں موسلادھار بارش کے پانی سے ندی نالے بہنے سے 8افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے۔ درجنوں کی تعداد میں مال مویشی بہہ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش جبکہ مستونگ‘سبی، ڈیرہ مرادجمالی، شیرانی اور ہرنائی میں موسلادھار بارش اور ندی نالی بہنے سے ہرنائی میں 5افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں، اسی طرح مستونگ میں 2اور شیرانی میں ایک بچہ ندی میں بہہ گئے جبکہ 10افراد زخمی اور درجنوں کی تعداد مال مویشی بہہ گئے۔

دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو متعلقہ اضلاع میں روانہ کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کا سرکاری سطح پر علاج کرنے اور جاں بحق افراد کیلئے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :