گورنرسندھ کا گجرنالہ کے اطرف میں گھروں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس

ہفتہ 6 اگست 2016 22:45

کراچی ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بارش کے بعد گجر نالہ کے اطراف کے گھروں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کرکے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کو فوری ریلیف دینے کے لئے ہنگامی اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :