وزیراعلی سندھ کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

ہفتہ 6 اگست 2016 22:46

کراچی ۔ 6اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ہفتہ بھر کی سرگرمیوں سے متعلق بریف کیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے بلاول بھٹو سے اپنی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے ظہرانہ میں شرکت بھی کی اور اس موقعہ پر ان سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ رئیر ایڈمرل فرخ احمد کمانڈر کراچی پاک نیوی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :