Live Updates

عمران خان تحریک احتساب ریلی کی قیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے،کنٹینر کا معائنہ کیا

عوام متحد ہو کر جمہوری آمریت کو آخری دھکا دیں، تاریخی کنٹینر پاکستان میں عظیم انقلاب کی علامت ہے،7اگست ملکی تاریخ میں تبدیلی اور انقلاب کا دن بنے گا، پشاور سے استحصالی نظام کو للکارنے نکلوں گا اور رائیونڈ والوں سے لوٹ کھسوٹ کا حساب لیں گے،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان

ہفتہ 6 اگست 2016 23:04

اسلام آباد/ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان تحریک احتساب ریلی کی قیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے انکا کہنا ہے کہ عوام متحد ہو کر جمہوری آمریت کو آخری دھکا دیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو عمران خان تحریک احتساب ریلی کی قیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے ، وہاں پہنچتے ہی انہوں نے کنٹینر کا معائنہ کیا ۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تاریخی کنٹینر پاکستان میں عظیم انقلاب کی علامت ہے۔7اگست ملکی تاریخ میں تبدیلی اور انقلاب کا دن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے استحصالی نظام کو للکارنے نکلوں گا اور رائیونڈ والوں سے لوٹ کھسوٹ کا حساب لیں گے۔عوام متحد ہو کر جمہوری آمریت کو آخری دھکا دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات