Live Updates

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، انکے بھائی جاوید خٹک اور ریاض اللہ خٹک قرضے معاف کرانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نامور کلب میں شامل ہو گئے

ہفتہ 6 اگست 2016 23:04

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، انکے بھائی جاوید خٹک اور ریاض اللہ خٹک قرضے معاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، ان کے بھائی جاوید خٹک اور ریاض اللہ خٹک قرضے معاف کرانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نامور کلب میں شامل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، ان کے بھائی ، پی ٹی آئی ایم این اے لیاقت خٹک اور ریاض اللہ خٹک بھی تحریک انصاف کے قرضے معاف کرانے والے نامور کلب کا حصہ بن گئے ہیں ۔

پرویز خٹک اور ان کے بھائی کا ایک کمپنی حافظ آباد سٹرا بورڈ ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے طور پر ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے 1997-98میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان سے لئے گئے 54.6ملین کے قرضے معاف کرائے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ معاف کرائے جانے والے قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری دستاویزات میں سامنے آئی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات