پاکستان تحریک انصاف کے وفد کا دورہ پریس کلب
ہفتہ 6 اگست 2016 23:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم این اے صمصام بخاری کی قیادت میں لاہور پریس کلب کا دورہ کیا، صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں ، نائب صدر عبدالمجید ساجد اوراراکین گورننگ باڈی نے وفد کا استقبال کیا ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے کہا کہ ملکی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور میڈیا نے موجودہ حالات میں ثابت کیا ہے کہ وہ ریاست کا چوتھا ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے اور عمران خان بھی جلد پریس کلب کا دورہ کریں گے۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور صحافیوں نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما صمصام بخاری اوردیگر عہدیداران کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.