کوئٹہ دھماکہ ، سپریم کورٹ بار نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 11:13

کوئٹہ دھماکہ ، سپریم کورٹ بار نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

منوں جان روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی جاں بحق ہوئے ان کی میت کو سول اسپتال لایا گیا جہاں وکلا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، سول اسپتال دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سینئیر وکیل اور سابق بار صدر باز محمد کاکڑ بھی جاں بحق ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد وکلا کی ہے جبکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ کوئٹہ دھماکے پر سپریم کورٹ بار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار نے سوگ اور دیگر فیصلوں کے لیے آج ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :