عماد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ، جمیکا نے گیانا کو شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ جیت لی

پیر 8 اگست 2016 11:24

عماد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ، جمیکا نے گیانا کو شکست دے کر کیربیئن پریمیئر ..

سینٹ کٹس ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست ۔2016ء) عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، عماد وسیم نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس گیل نے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عماد وسیم میچ اور اینڈرے رسل ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

(جاری ہے)

وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گیانا ایمزون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1 اوورز میں 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سہیل تنویر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن اور کیسرک ولیمز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جمیکا تلاواز نے ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کرس گیل نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے، چیڈوک والٹن 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :