سانحہ کوئٹہ ، وزیر اعظم نوا زشریف کی شدید مذمت

متعلقہ حکام کو سکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 11:29

سانحہ کوئٹہ ، وزیر اعظم نوا زشریف کی شدید مذمت

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : سانحہ کوئٹہ پر وزیر اعظم نواز شریف نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کے فوری علاج کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں قیمت جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پولیس ، سکیورٹی فورسزاور بلوچستان کے عوام نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 40 افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :