ریاض:دہشت گردی کے جرم میں قید 526قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کو حکم

پیر 8 اگست 2016 11:43

ریاض:دہشت گردی کے جرم میں قید 526قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے ..

ریاض: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): وزارتِ داخلہ کے ترجمان منصور الغیفاری نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے جرم میں گرفتار قیدیوں کو سزائیں پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے ۔اس وقت مملکت میں 833غیر ملکی دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا کاٹ رہے ہیں ۔ جن میں سے 526افراد کو سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے اکثر غیر ملکی کا تعلق مختلف دہشت گرد تنظیموں سے تھا ۔ اور وہ ان تنظیموں کے لیئے جاسوسی کا کام یا معاونت کر تے تھے۔ دہشت گردی کے کاموں میں ملوث افراد کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم ہے ۔ جس کی تعمیل ہر حال میں کی جانی ہوتی ہے ۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی سے متعلق جرائم میں معاونت کرنے پر سخت سزائیں دی جاتی ہے .