شارجہ :ائر پورٹ روڈ آج سے 22 اگست تک روزانہ پا نچ گھنٹے کے لیئے بند رہے گی: ایس آر ٹی اے

پیر 8 اگست 2016 12:15

شارجہ :ائر پورٹ روڈ آج سے 22 اگست تک روزانہ پا نچ گھنٹے کے لیئے بند رہے ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس آر ٹی اے ) کے حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ انٹرنیشنل ائر پور ٹ کی جانب جانے والی روڈ آج سے لیکر 22اگست تک تعمیرو مرمت کی غرض سے پانچ گھنٹے کے لئے بند رہا کریگی ۔اسلیئے ائر پورٹ جانے والے افراد کنگ فیصل برج اور شارجہ زید روڈ کے چار نمبر چورا کو استعمال کر تے ہوئے ائرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ روڈ کو رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک بند رکھا جائے گا۔ اور یہ سلسلہ22اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ پہلی فیز میں کنگ فیصل کی سنٹرل مارکیٹ جانے والی لین کی مرمت کی جائے گی ۔ جس پر تقریباََپندرہ دن کا وقت درکار ہو گا۔ شارجہ کے شہریوں کے لیے ایس آر ٹی اے نے ہیلپ لائن جاری کی ہے جس پر کال کر کے وہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ہیلپ لائن کا نمبر 600525252ہے۔ اسلیئے ائرپورٹ جانے والے افراد متبادل راسطہ اختیار کریں.