پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپکس 2016ء سے باہر ہوگئے

پیر 8 اگست 2016 12:17

پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپکس 2016ء سے باہر ہوگئے

ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اگست۔2016ء )پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپک کے 400میٹر فری سٹائل سو ئمنگ ایونٹ میں آخری نمبر پر آکر کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

17سالہ حارث بانڈے مینز 400 میٹر فری سٹائل سوئمنگ ایونٹ میں 49 تیراکوں میں آخری نمبر پر رہے ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کیا،حارث 2015ء میں روس کے شہر کازان میں ہونے والی سوئمنگ چیمپئن شپ میں بنائے گئے اپنے ریکارڈ کو توڑنے میں بھی ناکام رہے ۔

حارث بانڈے پاکستان کے 17رکنی دستے میں شامل 7ایتھلیٹس میں سے ایک تھے اور ان کی شکست کے بعد پاکستان کی اولمپک میڈل کے لیے امیدیں اب خاتون سوئمر لیانا سوان، شاہ حسین شاہ (جوڈو)، ایتھلیٹس محبوب علی اور نجمہ پروین اور شوٹر غلام مصطفی پر ٹکی ہیں ۔