اجے دیوگن کی نئی فلم ”شیوے“ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

پیر 8 اگست 2016 12:24

اجے دیوگن کی نئی فلم ”شیوے“ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) فلم کی ہدایات بھی اجے دیوگن نے دی ہیں ، اداکارہ سائشا سیگل کو ہیروئن کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے- بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم "شیوے" کا ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

ایکشن اور سنسنی خیز فلم "شیوے " کے ہدایتکار اجے دیوگن خود ہیں ۔ فلم میں مرکزی کردار کرتے اداکار اجے دیوگن مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ "شیوے "? میں اداکارہ سائشا سیگل بھی جلوہ گر ہوئی ہیں ۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :