ہالی ووڈ فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

پیر 8 اگست 2016 12:24

ہالی ووڈ فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“ امریکی باکس آفس پر چھاگئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) سپر ویلنز کی لڑائی فلم بینوں کو بھاگئی ہے۔باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“پہلے نمبر پر ہے۔سوسائیڈ اسکواڈ نے جمعے سے اب تک 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

بین ایفلک ،ول اسمتھ،بین ایفلیک ، کی مووی، سوسائیڈ اسکواڈ نے پہلے دن 2 کروڑ96 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرکے امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن پالی۔دوسرے نمبر پر رہی اس ہفتے میٹ ڈیمن کی جیسن بورن ،جس نے سمیٹے 2 کروڑ78 لاکھ ڈالرز۔کامیڈی فلم بیڈ موممزنے ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کمائے اور یوں رہی یہ فلم تیسرے نمبر پر۔جبکہ باکس آفس پر چوتھے پانچویں نمبر پر اس ہفتے اسٹار ٹریک بیئونڈ اور سیکریٹ لائف آف پیٹس براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :