پوجا بھابھی ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر آنے کیلئے تیار

فلم”ہم آپ کے ہیں کون“نے بھی کمائی کے متعدد ریکارڈز توڑے تھے فلم میں رینوکا شہانے کے کردارکو نہایت پزیرائی ملی تھی‘اب انہیں پہچاننا مشکل ہے

پیر 8 اگست 2016 12:37

پوجا بھابھی ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر آنے کیلئے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) 1994 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتنے والی رینوکا شہانے (پوجا بھابھی) کو اب 22 سال بعد پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1994 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ریلیزہونے والی سورج برجاتیا کی شہرہ آفاق فلم “ہم آپ کہ ہیں کون” میں سلمان خان اورمادھوری ڈکشت کے ہمراہ گھرکی بڑی بھابھی کا بہترین کردارادا کرنے والی رینوکا شہانے (پوجا بھابھی) کو اب پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں رینوکا شہانے کے کردارکو نہایت پزیرائی ملی تھی جہاں انہوں نے اپنے کردارکے ساتھ خاصا انصاف کیا تھا جب کہ فلم نے بھی کمائی کے متعدد ریکارڈز توڑے تھے۔اداکارہ نے 2001 میں بالی ووڈ میں منفی کردارادا کرنے والے اداکاراشوتوش رانا کے ساتھ شادی کرلی تھی جب کہ ان کے 2 بیٹے بھی ہیں-اداکارہ شادی کے بعد فلم نگری دورسے ہوگئیں تھیں، اداکارہ نے حال ہی میں مراٹھی کامیڈی شوکے جج کے بھی فرائض انجام دیئے تھے اوراب وہ چھوٹی اسکرین پرایک بار پھر آنے کے لیے تیار ہیں جہاں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔