چائلڈ اداکار اور اداکارائیں اب بالکل مختلف نظر آتے ہیں

، فلم تارا رم پم میں انجلین کو منتخب کرنے کے لیے چار مرتبہ ان کا آڈیشن لیا گیا تھا

پیر 8 اگست 2016 12:37

چائلڈ اداکار اور اداکارائیں اب بالکل مختلف نظر آتے ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کی فلموں میں بچوں کے کردار میں نظر آنے والے بہت سے چائلڈ اداکار اور اداکارائیں اب بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔بالی ووڈ کی مشہور فلم تارا رم پم میں اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی کے کردار میں نظر آنے والی انجیلین ادنانی (پریا سنگھ) اب ایک مختلف روپ میں نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

چھوٹی سی بچی کے کردار میں نظر آنے والی انجیلین گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اب ایک دلکش اور خوبرو نوجوان لڑکی کی روپ میں دکھائی دیتی ہیں ، فلم تارا رم پم میں انجلین کو منتخب کرنے کے لیے چار مرتبہ ان کا آڈیشن لیا گیا تھا۔بالی ووڈ کی اسی فلم میں اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کے بیٹے کے کردار میں نظر آنے والا علی حاجی (چیم ) بھی اب ایک نوعمر نوجوان کا روپ دھار چکے ہیں جس کے بعد انہیں پہچاننا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :