سانحہ کوئٹہ ، فیس بُک انتظامیہ نے سیفٹی چیک کی آپشن دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 12:45

سانحہ کوئٹہ ، فیس بُک انتظامیہ نے سیفٹی چیک کی آپشن دے دی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے سانحہ کوئٹہ کے بعد سیفٹی چیک کی آپشن دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین سانحہ کوئٹہ میں محفوظ رہنے سے متعلق فیس بُک کے ذریعے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو مطلع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کس بھی سانحہ کے نتیجے میں اپنے پیاروں کے باحفاظت ہونے کا پتہ لگانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے سیفٹی چیک آپشن کا آغاز کیا گیا۔

جس کے تحت اس آپشن کو کلک کر کے آپ فیس بُک پر موجود اپنے تمام عزیز و اقارب کو یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ مذکورہ حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :