سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 12:53

سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والا دھماکہ خود کُش تھا۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کُش تھا۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے میں تقریباً 8 کلو دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔ بی ڈی ایس کے مطابق جائے وقوعہ سے خود کش بمبار کا سر اور دو ٹانگیں بھی ملی ہیں۔ بی ڈی ایس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواید اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ دھماکے میں 53 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :