سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کا اجلاس کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا

اجلاس کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی بحالی صحت کی دعا کیساتھ ملتوی ہوا

پیر 8 اگست 2016 13:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کا اجلاس کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی وکیل بیٹے سنگت جمالدینی بھی بم دھماکے میں شدید زخمی ہیں ۔کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی بحالی صحت کی دعا کے ساتھ ملتوی ہوا۔اجلاس میں سینیٹرز سلیم ضیاء،سردار یعقوب ناصر،نگہت مرزا کے علاوہ اعلی سرکاری حکام شریک ہوئے ۔