سماجی ترقی میں ادب کا کردار کے عنوان سے مذاکرے کا انعقاد

پیر 8 اگست 2016 13:18

پشاور ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کے زبانوں اور ادبیات یونٹ کے زیر اہتمام ”ہمارا ادب اور عصری تقاضے “ کے عنوان سے ایک ادبی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی خیال سماجی ترقی میں ادب کا کردار تھا ‘ مذاکرہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی کے تعاون سے سیٹھی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف زبانوں کے ادیبوں نے شرکت کی ‘ ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے زبانوں اور ادبیات کے ماہر اکبر ہوتی نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے اور ساتھ ہی زبانوں اور ادبیات یونٹ کا مکمل تعارف کرایا اکبر ہوتی کی تعارفی نشست کے بعد مذاکرے کا آغاز ہوا جس میں سابق پی ٹی وی پروڈیوسر اور معروف شاعر و ادیب عزیز اعجاز ، نور الامین یوسفزئی، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر حسرت ،ڈاکٹر محب وزیر ، پروفیسر اویس قرنی، قاری جاوید اقبال، ڈاکٹر صلاح الدین، شمس مومند،افسر افغان، ڈاکٹر نور البصر امن سمیت دیگر نے حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادب عین عصری تقاضوں کے مطابق تخلیق شدہ ہے اورآج کے دور کے مطابق شعراء اور ادباء کوشش کر رہے یں کہ ادب تخلیق کریں۔

متعلقہ عنوان :