سو یا بین کا شت کیلئے میرازمین بہتر ہے، زرعی ما ہرین

پیر 8 اگست 2016 13:20

سلانوالی۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) زرعی ماہر ین نے ہدایت کی ہے کہ سویابین کی بہار یہ کا شت کیلئے اس کی موزوں اقسام این اے آر سی 1این اے آرسی 2ایف ایس 95ولیمیز82اورفیصل سویابین کاانتخاب کریں۔ سو یا بین کا شت کیلئے میرازمین بہتر ہے جس میں پانی کانکاس اچھاہو، جبکہ سیم ز د ہ اورکلراٹھی زمینوں میں سویابین کوکاشت نہ کیاجا ئے، اچھی پیداوار کیلئے ہموارزمین میں 2یا 3مرتبہ ہل چلائیں اوراتنی ہی با رسہاگادیں،کاشت ہمیشہ صبح یا شام کے و قت تر وترمیں کریں اس کی ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا40سے45کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔

اس کی کا شت خریف ڈرل یہ پورسے کریں قطاروں کادرمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ سے 2فٹ رکھیں اوربیج 1سے 2انچ گہرائی پرکاشت کریں۔

(جاری ہے)

کا شتکا ر اسے قطاروں کے علاو ہ بذریعہ چھٹہ بھی کا شت کرسکتے ہیں۔ کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہرلگائیں تا کہ فصل نقصا ن دے حشرات اوربیماریوں سے محفوظ رہے۔ سویابین کی زیاد ہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرورلگائیں ،تا کہ فضائی نائٹروجن جذب کرنے والے جراثیم موثرطورپرپودوں کی جڑوں پرگانٹھیں بناکرہواسے نائٹروجن جذب کرکے پیداوارمیں خاطر خواہ اضافے کا موجب بن سکیں ۔

جراثیمی ٹیکہ کیلئے آدھاسے ایک کلوگرام شکر یا گڑ کاگاڑاشربت بنائیں اوریہ ایک ایکڑ کیلےء درکاربیج 40تا45کلوگرام میں اچھی طرح ملا ئیں ا س کے بعد600گرام ٹیکہ بیج کے اوپر چھڑک کر کے اس طرح ملا ئیں کے ٹیکہ بیج پریکساں لگ جا ئے یہ عمل سایہ دارجگہوں پرمکمل کریں۔کھادوں کے منافع بخش استعمال کیلئے ضروری ہے کہ زمین کا تجزیہ کروائیں اورتجزیہ کے مطابق کھادوں کااستعمال کریں عام سفارشات کے مطا بق ایک سے ڈیڑھ بوری ڈ ی ا ے پی اورآدھی بوری یوریا بوقت کاشت اور آدھی سے ایک بوری یوریافی ایکڑدوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں اچھی پیداوارحاصل کر نے کیلئے 2مرتبہ گوڈی کریں پہلی گوڈی آبپاشی کے بعد کسولے سے کرنی چاہیے جبکہ دوسری گوڈی دوسر ے پا نی کے بعد ہل کے ذ ریعے بھی کی جا سکتی ہے۔