بحیرہ جنوبی چین میں چینی کشتیوں کی آمد پر جاپان کا احتجاج
پیر 8 اگست 2016 13:22
(جاری ہے)
چین نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں اپنی حربی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے فضائی مشقیں کی ہیں ۔
چین کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں کئی قسم کے لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور ان طیاروں نے مختلف ہوائی اڈوں سے اڑان بھری۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ہیگ میں قائم ثالثی کی مستقل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں چین کے ملکیت کے دعووٴں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔تاہم چین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے ایک بڑے حصے پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جہاں حالیہ سالوں میں اس نے کئی سمندری چٹانوں کو مصنوعی جزیروں میں تبدیل کر نے کے بعد وہاں فضائی پٹیاں بنا لی ہیں جن پر مبینہ طور پر فوجی آلات نصب کیے جا سکتے ہیں۔اس متنازع خطے پر برونائی، ملائیشیا، ویت نام، تائیوان اور فلپائن بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔بحیرہ جنوبی چین قدرتی وسائل سے مالا مال سمندری خطہ ہے اور یہاں سے ہر سال پانچ کھرب ڈالر کے تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.