ٹوکیو میں پٹرول بم کے حملوں میں 15 افراد زخمی

پیر 8 اگست 2016 13:23

ٹوکیو ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں پٹرول بم کے حملوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ٹوکیو فیسٹیول پریڈ کے دوران پریڈ کی گزرگاہ کے اطراف کی ایک عمارت سے متعدد دیسی ساختہ پٹرول بم(مولوٹوف کاک ٹیل) پھینکے گئے جس سے پریڈ دیکھنے کے لئے کھڑے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔گرفتار ہونے والے کی عمر60 سال بتائی گئی ہے جو کہ اپنی بیوی کی وفات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار بتایا گیا ہے اور ا سکا کہنا ہے کہ مذکورہ تہوار کی وجہ سے ہونے والا شور شرابا اس کے ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :