دبئی: چھریوں کے متعدد وار کر کے غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے والا پاکستانی چوکیدار گرفتار

پیر 8 اگست 2016 13:25

دبئی: چھریوں کے متعدد وار کر کے غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے والا پاکستانی ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): دبئی پولیس نے دبئی انٹرنیشنل سٹی کی ایک عمارت کے چوکیدار کو غیر ملکی خاتون کو چھریوں کے متعدد وار کر کے قتل کرنے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے دبئی عدالت میں بیان دیا کہ پاکستانی چوکیدار نے ایک فلپائینی خاتون کو صرف بے عزتی اور پانی کی بالٹی کو ٹھوکر مارنے پر چھری کے 65 وار کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

قتل کرنے کے بعد ملزم نے خاتون کے فلیٹ میں اپنے کپڑے بدلے اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہ بھی وہاں موجود تھا۔ چوکیدار نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ خاتون کے ہتک امیز رویئے کی وجہ سے اسے غصہ آگیا تھا۔ اس کافلپائینی خاتون کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ اس نے صر ف غصے کی حالت میں اس پر چھری کے وار کیئے تھے ۔ عدالت نے کیس کی کاروائی 23اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔