وفاقی وزیر قانون کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 8 اگست 2016 13:27

سیالکوٹ۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیر کی صبح کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکاہے ۔چند دہشت گرد عناصر جو ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں انکی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اورجلد ہی ملک سے ایسے مذموم عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :