وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ اور سول ہسپتال میں دھماکہ کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 13:27

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ اور سول ہسپتال میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں وزیر خزانہ نے بلال انور کاسی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرخزانہ نے آج نیوز کے کیمرہ مین کی ہلاکت اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین کے زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :