ثقا فت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،وقا ر صدیقی

پیر 8 اگست 2016 13:28

قصور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) چےئرمین پنجاب انفارمیشن کلچر ونگ وقا ر صدیقی نے کہاہیکہ بلھے شاہ کی دھرتی نے موسیقی اور گائیکی کے حوالے سے بڑے نام پیدا کئے ہیں ، ہمیں ثقا فت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دینے کے بعد کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اُستاد بڑے غلام علی خاں اور ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے شہر میں آ کر بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حقیقی ثقافت کو پروان چڑھانے اور اس کی عکاسی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے بہت جلد حسن کارکردگی ایوارڈ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں بہترین اداکار ،اداکارہ، اور بہترین لکھاری کے علاوہ دیگر شعبہ جا ت کے لوگوں کو ایوارڈ دئیے جا ئیں گے ۔