پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس نے جنسی ہراساں کرنے پر انتظامیہ پر مقدمہ درج کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 13:30

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس نے جنسی ہراساں کرنے پر انتظامیہ پر مقدمہ درج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : پاکستان کی قومی ائیر لائن میں موجود ایک ائیر ہوسٹس نے انتظامیہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا ہے۔ مذکورہ ائیر ہوسٹس نے کام کی جگہ پر انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کرنے کے معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے پر سیکرٹری دفاع، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے چئیر پرسن، پی آئی اے کے جنرل مینجر ، ہیومن ریسوس کے ڈائریکٹر اور چیف میڈیکل آفیسر کو مقدمے میں فریق بنایا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر تمام فریقین کو وفاقی قانونی افسر کے ذریعے 22 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ شاہلا پروین نے قومی ائیر لائن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیے گئےشوکاز نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

اپنی پٹیشن میں ائیرہوسٹس نے بتایا کہ میں نے 2005 میں قومی ائیر لائن جوائن کی اور بطور جنرل مینجر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے لگی۔

پروین کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مجھے پی آئی اے کے میڈیکل سینٹر کے کنٹرولر ظفر خاصخیلی کی سربراہی میں کام سونپ دیا گیا۔ 16 فروری 2015 کو ائیر ہوسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں کو بتایا کہ ظفر خاصخیلی میرے کپڑوں پر تنقید کر تے ہوئے مجھے ہراساں کیا جس کے بعد اس کی نیت اس وقت واضح ہوئی جب انہوں نے کچھ اہم کام پر بات کرنے کے لیے مجھے بلایا اور زبردستی شروع کر دی۔

شاہلا نے بتایا کہ میں نے آفیسر کے اس رویے پر ایک شکایت درج کی جس پر ڈاکٹر آقا آکھنڈ اور ڈاکٹر نوید داؤد پوتا نے مجھ پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ شاہلا نے بتایا کہ شکایت واپس نہ لینے پر بھی مجھے ہراساں کیا گیا مزید یہ کہ پی آئی اے کی ہیلتھ کی سہولت کے تحت مجھے اور میرے اہل خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی سے انکار بھی کیا گیا، طبی سہولت اور ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں میں نے اپنا بچہ بھی کھو دیا جس کے ذمہ دار تمام فریقین ہیں۔ شاہلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مدعی کو 22 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے دفاعی سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :