پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس نے جنسی ہراساں کرنے پر انتظامیہ پر مقدمہ درج کروادیا
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 13:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : پاکستان کی قومی ائیر لائن میں موجود ایک ائیر ہوسٹس نے انتظامیہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا ہے۔ مذکورہ ائیر ہوسٹس نے کام کی جگہ پر انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کرنے کے معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے پر سیکرٹری دفاع، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے چئیر پرسن، پی آئی اے کے جنرل مینجر ، ہیومن ریسوس کے ڈائریکٹر اور چیف میڈیکل آفیسر کو مقدمے میں فریق بنایا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر تمام فریقین کو وفاقی قانونی افسر کے ذریعے 22 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ شاہلا پروین نے قومی ائیر لائن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیے گئےشوکاز نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔(جاری ہے)
اپنی پٹیشن میں ائیرہوسٹس نے بتایا کہ میں نے 2005 میں قومی ائیر لائن جوائن کی اور بطور جنرل مینجر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے لگی۔
پروین کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مجھے پی آئی اے کے میڈیکل سینٹر کے کنٹرولر ظفر خاصخیلی کی سربراہی میں کام سونپ دیا گیا۔ 16 فروری 2015 کو ائیر ہوسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں کو بتایا کہ ظفر خاصخیلی میرے کپڑوں پر تنقید کر تے ہوئے مجھے ہراساں کیا جس کے بعد اس کی نیت اس وقت واضح ہوئی جب انہوں نے کچھ اہم کام پر بات کرنے کے لیے مجھے بلایا اور زبردستی شروع کر دی۔ شاہلا نے بتایا کہ میں نے آفیسر کے اس رویے پر ایک شکایت درج کی جس پر ڈاکٹر آقا آکھنڈ اور ڈاکٹر نوید داؤد پوتا نے مجھ پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ شاہلا نے بتایا کہ شکایت واپس نہ لینے پر بھی مجھے ہراساں کیا گیا مزید یہ کہ پی آئی اے کی ہیلتھ کی سہولت کے تحت مجھے اور میرے اہل خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی سے انکار بھی کیا گیا، طبی سہولت اور ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں میں نے اپنا بچہ بھی کھو دیا جس کے ذمہ دار تمام فریقین ہیں۔ شاہلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مدعی کو 22 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے دفاعی سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.