ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، اسرائیلی وزیر

پیر 8 اگست 2016 13:32

مقبوضہ بیت المقدس۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ۔ اسرائیلی حکام نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ۔اس معاہدے کے ناقد سٹینز یووال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے اس معاہدے کے پہلے برس اس کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 12 سالہ اس معاہدے کی کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ جولائی 2015 میں طے ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :