ماں کا کردار ادا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، جنیفر گارنر

پیر 8 اگست 2016 14:02

ماں کا کردار ادا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، جنیفر گارنر
لاس اینجلس ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جنیفر گارنر نے کہا ہے کہ ان کو ماں کا کردار ادا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ان کو خوشی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر گارنر جو اس سے قبل کامیڈی فلم ”نائن لائیوز“میں ماں کا کردار ادا کر چکی ہیں نے کہا ہے کہ کسی عورت کی زندگی میں ماں بن جانے کا وقت سب سے بہترین ہوتا ہے جب وہ خود سے توجہ ہٹا کر ایک متوازی انداز میں دوسروں کو زندگی دینے اور ان کی زندگیوں کو سنوارنے پر لگ جاتی ہے اس لئے ان کو فلمی زندگی میں بھی اس کردار کو ادا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ مسرت کا مقام ہے۔